کم آمدن والے خاندانوں کو سولر ہوم سلیوشن کی فراہمی کے حوالے سے قابل عمل پروگرام وضع کیا جائیگا‘ عرفان دولتانہ

پیر 26 جنوری 2015 13:22

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے دیہی علاقوں کے چار ہزار سے زائد پرائمری سکولوں کوسولر پر منتقل کیا جائے گااوراس ضمن میں پرائمری سکولوں میں سولر پینل لگانے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ایک بیان میں عرفان دولتانہ نے کہا کہ سولر پینل سے پرائمری سکولوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں سکولوں کوسولر پر منتقل کرنے کے حوالے سے تیزرفتاری سے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے اور دیگر سکولوں میں بھی مرحلہ وار پروگرام کے تحت آف گرڈ سولر سلیوشن متعارف کرانے کیلئے جامع منصوبہ مرتب کیاجا رہا ہے اوراس ضمن میں میڈیم اورلانگ ٹرم پلاننگ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کم آمدن والے خاندانوں کو سولر ہوم سلیوشن کی فراہمی کے حوالے سے قابل عمل پروگرام وضع کیا جائے گا۔ بنیادی مراکز صحت اورزرعی ٹیوب ویلوں کو سولر پرمنتقل کرنے کے حوالے سے قابل عمل منصوبہ مرتب کیا جائے گا ۔