لاہورریجن میں نادرا موبائل وینز سروس بند

پیر 26 جنوری 2015 13:32

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) جعلی شناختی کارڈ کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد لاہور ریجن کی نادرا موبائل وین سروس بند کر دی گئی ہے یہ فیصلہ ازبک اور افغان دہشتگردوں کا فرار سکینڈل سامنے آنے پر کیا گیا ہے لاہور ریجن میں گوجرانوالہ، اوکاڑہ، قصور، شیخوپورہ اور سیالکوٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نادرا موبائل وینز سروس پر تعینات عملے کو دفاتر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی اخبار نے کامونکی میں دہشتگردوں کے سہولت کار کا انکشاف کیا تھا ملزم شاہد نے افغان اور ازبک دہشتگردوں کو بیس لاکھ روپے میں 120 جعلی شناختی کارڈز بنا کر دینے تھے۔

متعلقہ عنوان :