یاسین ملک کا سعودی عرب کے فرمان روا مرحوم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

پیر 26 جنوری 2015 13:36

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) لبریشن فرنٹ کے چیئر مین محمد یاسین ملک نے سعودی عرب کے فرمان روا مرحوم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم نے عالم اسلام کی فلاح و بہبود اور یکجہتی کیلئے قابل قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے مرحوم فرمانروا کے لواحقین اور سعودی عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔

متعلقہ عنوان :