ورلڈکپ مقابلوں میں ایک اننگزکے دوران زیادہ انفرادی سکوربنانے کااعزازجنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن کے پاس ہے

پیر 26 جنوری 2015 13:38

ورلڈکپ مقابلوں میں ایک اننگزکے دوران زیادہ انفرادی سکوربنانے کااعزازجنوبی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) ورلڈکپ مقابلوں میں ایک اننگزکے دوران زیادہ سے زیادہ انفرادی سکوربنانے کااعزازجنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن کے پاس ہے۔ انہوں نے 16فروری1996ء کوراولپنڈی میں یوای ای کے خلاف188رنزبنائے اورناٹ آوٴٹ رہے۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبرپربھارت کے ساروگنگولی نے26مئی1999ء ٹاوٴنٹن کے مقام پرسری لنکاکے خلاف183رنزبنائے۔تیسرے نمبرپرویسٹ انڈیزکے ویون رچرڈز نے13اکتوبر1987ء کوکراچی کے مقام پرسری لنکاکے خلاف 181رنزبنائے۔چوتھے نمبرپربھارت کے کپیل دیو نے18جون1983ء کوٹن برج ویلز کے مقام پرزمباوے کے خلاف175*رنزبنائے اورناٹ آوٴٹ رہے۔ پانچویں نمبرپربھارت کے ویندرسہواگ نے19فروری2011ء کوڈھاکہ کے مقام پربنگلہ دیش کے خلاف175رنزبنائے۔

متعلقہ عنوان :