نوجوان بیٹسمین اسدشفیق پرسوں اپنی29ویں سالگرہ منائیں گے

پیر 26 جنوری 2015 13:38

نوجوان بیٹسمین اسدشفیق پرسوں اپنی29ویں سالگرہ منائیں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اسدشفیق پرسوں بدھ 28جنوری کواپنی29ویں سالگرہ منائیں گے ۔دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے نوجوان کھلاڑی اسدشفیق28جنوری1986ء کوکراچی میں پیداہوئے۔انہوں نے اپناپہلاٹیسٹ ابوظہبی میں20تا24نومبر2010ء کوجنوبی افریقہ کے خلاف کھیلااورآخری ٹیسٹ 26تا30نومبر2014ء کوشارجہ میں نیوزی لینڈکے خلاف کھیلا۔

پہلاون ڈے انٹرنیشنل میچ21جون2010ء کوڈمبولامیں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلااورآخری ون ڈے میچ19دسمبر2014ء کوابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا۔انہوں نے اپناپہلاٹو ٹونٹی میچ28دسمبر2010ء کوہملٹن میں نیوزی لینڈکے خلاف کھیلااورآخری ٹی ٹونٹی27فروری2012ء کوابوظہبی میں انگلینڈکے خلاف کھیلا۔اسدشفیق نے33ٹیسٹ میچوں کی52اننگزمیں40.23کی اوسط سے 1891رنزبنائے جن میں5 سنچریاں اور10 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور137رنزہے۔فیلڈنگ کے دوران انہوں نے 30 کیچ بھی پکڑے۔ون ڈے انٹرنیشنل کیریئرمیں انہوں نے 53ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی52اننگزمیں24.97کی اوسط سے 1224رنزبنائے جن میں9نصف سنچریاں شامل ہیں۔انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور84رنزہے۔فیلڈنگ کے دوران انہوں نے12کیچ بھی پکڑے۔اسدشفیق نے10ٹوٹونٹی میچوں کی10اننگزمیں19.20کی اوسط سے 192رنزبنائے.انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور38رنزہے۔فیلڈنگ کے دوران انہوں نے3کیچ بھی پکڑے