کراچی پولیس مقابلے میں گینگ وار کے تین کارندے ہلاک

پیر 26 جنوری 2015 13:40

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) لیاری کلا کوٹ میں رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر آپریشن کیا رینجرز اور پولیس کو دیکھتے ہی گینگ وار کے کارندوں نے فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کر دیا جوابی فائرنگ میں گینگ وار کا ایم کمانڈر منیب عرف ماب بلوچ سمیت تین گینگ وار کے کارندے ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ڈی ایس پی کلا کوٹ کا کہنا تھا کہ ماب بلوچ پولیس کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا گینگ وار کارندوں کی ہلاکت کے بعد علاقے میں کشیدگی کا سماں ہے تاہم لیاری میں کاروبار زندگی مکمل طور پر بند ہے۔

متعلقہ عنوان :