ملتان، چھ روز قبل اغواء ہونے والے سات سالہ بچے کو قتل کر دیا گیا

قتل کے شبہ میں دو خواتین سمیت چار افراد گرفتار کر لئے‘پولیس

پیر 26 جنوری 2015 13:44

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء ) ملتان میں چھ روز قبل اغواء ہونے والا سات سالہ بچہ کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے دو خواتین سمیت چار افراد کو قتل کے شبہ میں حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

چھ روز قبل شاہ رکن عالم کالونی میں دوسری کلاس کا طالب علم سات سالہ عبداللہ گھر کے قریب واقع دوکان سے گھر کا سامان لینے گیا لیکن واپس نہ آیا جس کے بعد گھر والوں نے اسے تلاش کیا اور نہ ملنے پر پولیس کو اطلاع دی ، جس پر تھانہ شاہ رکن عالم میں بچے کی والدہ بیوہ ریحانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اغواء کاروں نے مغوی بچے کے والدین سے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کر لیا ہے۔

تاہم پولیس کے مطابق اغواء کاروں نے سات سالہ عبداللہ کو قتل کر دیا اور خانیوال میں دفن کر دیا جس پر پولیس قبر کشائی کے لیے خانیوال پہنچ گئی۔ پولیس نے فون کال ٹریس کرتے ہوئے دو خواتین سمیت چار افراد کو قتل کے شبہ میں حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :