خیرپور ،جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا میر محمد ہنجراہ کی زیر صدارت اجلا س
پیر 26 جنوری 2015 13:48
خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا میر محمد ہنجراہ کی زیر صدارت ضلع خیرپور کے مدارس مہتمم حضرات‘ جے یو آئی کے عہدیداروں اور کارکنوں کا اجلاس جامع مسجد صدیق اکبر خیرپور میں منعقد ہوا۔
(جاری ہے)
اس موقع پر علمائے کرام نے اپے خطاب میں کہا کہ خیرپور میں مسلسل قرآن پاک کے اوراق کی بے حرمتی کے واقعات ہورہے ہیں اور احتجاجی مظاہرے اور دھرنے ہورہے ہیں‘ حکومت انتظامیہ اور نہ ہی غیر جانبدار میڈیا اس مسئلے پر تعاون کررہا ہے‘ قرآن پاک کی بے حرمتی کوئی چھوٹا واقعہ نہیں ہے‘ تمام مسلمانوں کا ایمان ہے کہ یہ ایک سچی اور پاک کتاب ہے جس میں کوئی تحریف نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔ معلوم ہوتا ہے کہ ہم کسی غیر مسلم ملک میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صبر اور امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے خیرپور انتظامیہ‘ حکومت سندھ وپاکستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس اہم مسئلے کو سمجھیں اور ملزمان جو کوئی بھی ہوں گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.