میرپور ماتھیلو کرکٹر رنے ریکارڈ قائم کردیا‘ 10 بالوں پر 50 رنز‘ 27 گیندوں پر سنچری‘ 14 چھکے اور 4 چوکے شامل

پیر 26 جنوری 2015 13:52

میرپور ماتھیلو کرکٹر رنے ریکارڈ قائم کردیا‘ 10 بالوں پر 50 رنز‘ 27 گیندوں ..

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) میرپور ماتھیلو میں ایک کرکٹر نے ریکارڈ قائم کردیا‘ 10 بالوں پر 50 رنز‘ 27 گیندوں پر سینچری‘ 14 چھکے اور 4 چوکے شامل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کنگ کرکٹ کلب میرپور ماتھیلو کے زیراہتمام چھٹا ایف ایف سی کرکٹ ٹورنامنٹ میں فرینڈز کرکٹ کلب میرپور ماتھیلو نے ٹاس جیت کر کنگ کرکٹ کلب میرپور ماتھیلو کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس میں کنگ کرکٹ کلب کے رحیم میرانی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 10 بالوں پر نصف سنچری بنا لی جبکہ 27 بالوں پر سنچری مکمل کرلی۔

اس دران شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 14 چھکے اور 4 چوکے بھی لگائے میرپور ماتھیلو کرکٹ کی تاریخ کا یہ پہلا واقعہ ہے کہ ایک بہترین کھلاڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 104 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جواب میں فرینڈز کرکٹ کلب صرف 132 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور یہ مقابلہ کنگ کرکٹ کلب نے جیت لیا۔ رحیم میرانی کو مین آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :