جئے سندھ تحریک کی جانب سے سندھ میں فوجی عدالتیں قائم کرنے کے خلا ف مظا ہرہ

پیر 26 جنوری 2015 13:52

میرپور بٹھورو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) جئے سندھ تحریک کی جانب سے سندھ میں فوجی عدالتیں قائم کرنے اور قوم پرست کارکنوں کو گرفتار کرکے انہیں لاپتہ کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں فوجی عدالتیں قائم کرنے اور قوم پرست رہنماؤں کو گرفتار کرکے انہیں لاپتہ کرنے کی خلاف جئے سندھ تحریک میرپور بٹھورو کی جانب سے جی ایم سید چوک سے صوفی شاہ عنایت پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

مظاہرے کی قیادت جئے سندھ تحریک کے رہنما امام بخش خاصخیلی‘ معشوق لُنڈ کررہے تھے۔ اس موقع پر جست کے رہنماؤں نے کہا کہ سندھ میں فوجی عدالتیں صرف قومی کارکنوں کو ہراساں کرنے کیلئے قائم کی جارہی ہیں اور قوم پرست کارکنوں کو گرفتار کرکے انہیں گم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ قوم پرستی سے ہاتھ اٹھا لیں اور ڈر جائیں مگر ہم جی ایم سید کے پیروکار اور سندھ دھرتی کے حلالی سپوت ہیں جب تک ہماری دھرتی پر ایک بھی دشمن رہے گا ان سے ہماری جنگ جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :