انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ بدھ اور جمعرات کو دبئی میں ہوگی

پیر 26 جنوری 2015 13:53

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ بدھ اور جمعرات کو دبئی میں ہوگی

دبئی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی بورڈ میٹنگ بدھ اور جمعرات کو دبئی میں ہوگی۔چیف ایگزیکٹیو کمیٹی میں پاکستان کی نمائندگی سبحان احمد کریں گے۔جبکہ2015کی پہلی بورڈ میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی شہریار خان کریں گے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بورڈ میٹنگ میں ورلڈ کپ کا ضابطہ اخلاق طے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں کی حفاظت اورطبی سہولتوں کے معیار کے بارے میں طے کیا جائے گا۔مشکوک بولنگ ایکشن،اینٹی کرپشن اور اینٹی دوپنگ کے بارے میں رپورٹ دی جائے گی۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کی حتمی تیاریوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ آئی سی سی کی صدارت چیئرمین سری نواسن کریں گے۔اجلاس میں ٹیسٹ کھیلنے والے دس ملکوں کے علاوہ تین منتخب ایسوسی ایٹ ملک ،صدر مصطفٰے کمال اور چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :