پاکستان اور افغانستان سرحدی پولیس کا سیکیورٹی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لئے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

پیر 26 جنوری 2015 14:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) پاکستان اور افغانستان سرحدی پولیس نے سیکیورٹی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لئے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شفیق فضلی کی قیادت میں افغانستان کی سرحدی پولیس کے اعلیٰ وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیف آف جنرل سٹاف جنرل اشفاق ندیم سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کی سرحدی سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں ممالک کی قیادت نے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی بات کی۔

متعلقہ عنوان :