فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام 23 ویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات ، توصیفی اسناد 28 جنوری کو منعقد ہوگی

پیر 26 جنوری 2015 14:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام 23 ویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات، توصیفی اسناد اور اعزازات 28 جنوری 2015ء کو منعقد کی جائیگی جس میں وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت اور وزارت داخلہ وانسداد منشیات انجینئر بلیغ الرحمن مہمان خصوصی ہونگے۔

(جاری ہے)

تقریب میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات 2014ء میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ میں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغہ جات، توصیفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے جائینگے۔