پنجاب کے 36اضلاع میں ایک سال بعد 12روزہ خسرہ مہم کا باقاعدہ آغاز

پیر 26 جنوری 2015 14:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء صوبہ پنجاب کے 36اضلاع میں ایک سال کے بعد خسرہ مہم کا باقاعدہ آغازکردیا گیا، 12روزہ مہم کے دوران 2کروڑ 88لاکھ بچوں کو مرض سے بچاؤ کے انجکشنز لگائے جائینگے۔ ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق فنڈز کی کمی کے باعث انسداد خسرہ مہم سال 2014ء میں شروع نہیں ہوسکی تھی لیکن ایک سال بعد آخرکار مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

12روزہ خسرہ مہم 9 فروری تک جاری رہے گی جس کے دوران 6ماہ سے 10سال تک کے 2کروڑ88لاکھ بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،ہرعلاقے کی یونین کونسل کو 12حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے،جہاں سکولوں،سرکاری ہسپتالوں،بنیادی صحت کے مراکز اور خصوصی کیمپ میں بچوں کو مرض سے بچاؤ کے انجکشنز لگائے جارہے ہیں۔ چار ہزار ویکسینٹر سمیت 16ہزار ٹیمیں فرائض سرانجام دے رہی ہیں ۔خسرہ کی اس خصوصی مہم میں بین الاقوامی ایجنسیوں کے علاوہ پنجاب حکومت نے بھی مالی معاونت فراہم کی ہے۔

متعلقہ عنوان :