وزیر اعلی شہباز شریف نے جنرل ہسپتال کے شعبہ جگرو معدہ کی اپ گریڈیشن کیلئے12کروڑ روپے کی منظوری دیدی

پیر 26 جنوری 2015 14:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے جنرل ہسپتال کے شعبہ جگرو معدہ کی اپ گریڈیشن کیلئے12کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی ۔پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے بتایا کہ 12کروڑ روپے کی لاگت سے ہسپتال کے گیسٹرو انٹرانٹس کے شعبہ کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور نئے طبی آلات بھی فراہم کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ جگر و معدہ کے انچارج پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی جانب سے 12کروڑ روپے کی خطیر فنڈز کی فراہم ی صحت کے شعبہ میں ان کی ذاتی دلچسپی کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ شعبہ امراض جگرو معدہ کی اپ گریڈیشن سے مریضوں کو فراہم کی جا رہی سہولیات میں مزید اضافہ ہو گا ۔پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ ملک میں جگر اور معدہ کے امراض میں تیز ی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کی روک تھام ضروری ہے جس کیلئے سب سے موثر ہتھیار پرہیز ،احتیاط اور آگہی میں اضافہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :