نئی دہلی میں کشمیری طلباء کو ہندو انتہا پسندوں نے بین الاقوامی فوڈ فیسٹول میں شرکت سے روک دیا

پیر 26 جنوری 2015 14:59

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں انتہا پسندبھارتیہ جنتا پارٹی کی طلباء ونگ نے انتظامیہ کو ہراساں کرکے اور دھمکیا ں دیکرکشمیری طلباء کو ایک بین الاقوامی فوڈ فیسٹول میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپو رٹ کے مطابق جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں بین الاقوامی فوڈ فیسٹول میں مختلف ممالک کے طلباء نے حصہ لیالیکن بھارت میں حکمران ہندو انتہا پسندجماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی طلباء ونگ اکھل بھارتیہ ودھیاپریشدنے فیسٹول کے منتظمین کو دھمکیاں دیں کہ کشمیری طلباء کو فیسٹول میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے۔

جس کے بعد انہیں فیسٹول میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔ کشمیری طلباء کے ایک گروپ نے میڈیا انٹرویو میں بتایا کہ انتظامیہ کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد انہوں نے کشمیری کھانوں کی مختلف اقسام تیار کیں لیکن عین موقع پر انہیں شرکت سے روک دیا گیا۔ طلباء نے کہا کہ انٹرنیشنل سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر جنہوں نے فوڈ فیسٹول کا اہتمام کیا تھا کا کہنا ہے کہ انہیں اکھل بھارتیہ ودھیاپریشدکی طرف سے دھمکیا ں دی گئیں اور ہراساں کیا گیا کہ اگر کشمیری طلباء کو فیسٹول میں سٹال لگانے کی اجازت دی گی تو وہ فیسٹول میں رکاٹیں کھڑی کریں گے

متعلقہ عنوان :