سانگلہ ہل : گندے نالے سے پانچ قرآن مجید برآمد ہونے پر اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے

پیر 26 جنوری 2015 15:00

سانگلہ ہل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء ) تھانہ صدر سانگلہ ہل کی حدود میں واقع گاؤں چک 122 پنڈوریاں میں گندے پانی کے نالے سے پانچ قرآن پاک کی برآمدگی پر پورا گاؤں سراپا احتجاج بن گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کسی ملعون نے رات کے اندھیرے میں پانچ نئے قرآن مجید گاؤں میں چوک سے گزرنے والے گندے پانی کے نالے میں پھینک دیئے جنہیں صبح ہونے پر دیہاتیوں نے دیکھ لیا انہیں پانی سے نکال کر دو قرآن مجید دفن کردیئے دو قرآن مجید کو مقامی مسجد میں لے گئے ایک قرآن مجید سماجی رہنما چوہدری محمد فاروق اپنے پاس لے گئے ۔

اس واقعہ سے متعلق گاؤں کی مساجد کے لاؤڈ سپیکرز پر اعلانات کرادیئے گئے جس پر علاقے بھر میں اشتعال پھیل گیا علاقے بھر کی مذہبی تنظیموں نے مطالبہ کیا کہ اس کے ذمہ د ار معلونوں کو فوری گرفتار کیا جائے ادھر اس واقعہ کے بعد دیہاتوں نے ٹھیکری پر پہرہ شروع کردیا ہے اور علاقے بھر میں مشکوک عاملوں اور جادو ٹونہ اور تعویز دھاگہ کرنے والوں کی بھی نگرانی شروع کردی گئی ہے

متعلقہ عنوان :