سپین میں ہزاروں افراد کا سیکورٹی کے نئے مجوزہ قانون کے خلاف مظاہرہ

پیر 26 جنوری 2015 15:00

میڈرڈ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء )سپین میں ہزاروں افراد نے سیکورٹی کے نئے مجوزہ قانون کے خلاف مظاہرہ کیا۔دارالحکومت میڈرڈ میں ہزاروں افراد نے حکومت کی جانب سے نئے مجوزہ قانون کے خلاف مارچ کیا۔

(جاری ہے)

ہسپانوی حکومت نئی قانون سازی پر غور کررہی ہے جس کے تحت پارلیمنٹ اور دیگر اہم سرکاری عمارتوں کے باہر مظاہرہ کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔

احتجاجی مارچ میں شریک افراد نے اپنے منہ پر ٹیپ لگارکھے اور بینرز بھی اٹھارکھے تھے، جن پر نئے قانون کے خلاف نعرے درج تھے۔پارلیمنٹ اس نئے قانون کی منظوری دے چکی ہے اور سینیٹ کی منظوری کے بعد اگلے ماہ سے یہ نافذ العمل ہوگا۔اپوزیشن جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بھی اس نئے قانون پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔