مونٹی کارلو ریس فرانسیسی ڈرائیور سبسچین اوگیر نے جیت لی

پیر 26 جنوری 2015 15:03

موناکو( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء )مونٹی کارلو ریس فرانسیسی ڈرائیور سبسچین اوگیر نے جیت لی۔دس بار کے چمپیئن سبسچین لوئب نے آٹھویں پوزیشن پر ریس کا اختتام کیا۔موناکی میں کھیلی ریس میں برف سے ڈھکی پہاڑوں کے درمیان دشوار گزار راستوں میں ڈرائیور ز نے خوب مہار دکھائی۔

(جاری ہے)

فن لینڈ کے جیری میٹی لٹولا نے ریس کے آخری مرحلے میں بھی فرانس کے سبسچین اوگیر کو ٹف ٹائم دیا ،لیکن اوگیر نے 58 سیکنڈز کے فرق سے ٹائٹل جیت لیا۔ناروے کے اینڈریاس میکلسن تیسرے نمبر پر رہے۔فرانسیسی ڈرائیور سبسچین اوگیر نے مسلسل تیسری بار مونٹی کارلو ریس اپنے نام کی۔ دس بار کے چمپیئن سبسچین لوئب نے آٹھویں پوزیشن پر ریس کا اختتام کیا۔