کرکٹ ورلڈکپ،آسٹریلیا سب سے زیادہ فتوحات نام کرنے میں کامیاب

پیر 26 جنوری 2015 15:07

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء ) ون ڈے ورلڈکپ تاریخ میں اب تک آسٹریلوی ٹیم سب سے زیادہ میچزکھیلنے اور سب سے زیادہ فتوحات اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی، ورلڈکپ تاریخ میں قومی ٹیم کی فتوحات کا تناسب58 فیصد رہا،1975 سے 2011 تک کھیلے گئے 10 ورلڈکپ میں دنیاکی19 ٹیموں نے اپنا زوردکھایا،چارمرتبہ کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے سب سے زیادہ76میچز کھیلے اور55میچز میں فتح کے جھنڈ ے گاڑھے،کیوی ٹیم نے 70میچزمیں سے40 جبکہ بھارت نے67 میچزمیں سے 39 میں میدان مارا،انگلینڈ اور سری لنکا نے66,66میچز میں بالترتیب39 اور31 میچزجیت رکھے ہیں،پاکستان نے میگا ایونٹس میں کل 64 میچز کھیلے،36میں فتح ملی ،10میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،ویسٹ انڈیز نے64 میں38، زمبابوے نے 51 میں ضڈ، جنوبی افریقا نے47 میں 30جبکہ کینیا نے 29میچز میں6 مرتبہ کامیابی کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :