آئی سی سی نے محمد عامر کو کلیئرکردیا
پیر 26 جنوری 2015 15:07
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے اینٹی کرپشن یونٹ نے سپاٹ فکسنگ پر پابندی کے شکار فاسٹ باﺅلرمحمد عامر کو کلیئر کردیاہے اور رسمی کارروائی کے بعد عامر ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔
(جاری ہے)
مقامی میڈیا کے مطابق دبئی روانگی سے قبل گفتگوکرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین شہریارخان نے بتایاکہ محمد عامر کو آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے کلیئر کردیا تھا اور محض رسمی کارروائی باقی ہے جس کے بعد وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکیں گے۔
دورہ بنگلہ دیش پر پاکستانی مطالبات کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کے مطالبات ماننے سے انکار کرتے ہوئے ان مطالبات پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔شہریار کا کہنا تھا کہ وہ آئی سی سی میٹنگ کے دوران بنگلہ دیشی حکام سے بات چیت کریں گے اور معاملہ حل ہونے کی امید ہے۔اُن کاکہناتھاکہ انجری کا شکار فاسٹ باو¿لر جنید خان کے حوالے سے پی سی بی کے ڈاکٹرز سے بات ہوئی ہے اور جنید خان بتدریج بہتر ہو رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.