فیکٹری سپروائزر کوقتل کرنے والا مجرم گرفتار،ملزم کا اعتراف جرم

پیر 26 جنوری 2015 15:09

فیکٹری سپروائزر کوقتل کرنے والا مجرم گرفتار،ملزم کا اعتراف جرم

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری2015ء)کراچی پولیس نے فیکٹری سپروائزر کوقتل کرنے والا عبدالرحیم نامی ملزم کو گرفتارکر لیاہے اور دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جر م بھی کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیکٹری سپروائزرکو قتل کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اسے انور نامی شخص نے دو ہزاربھتہ لینے کے لیے سپروائزر کے پاس بھیجا تھا لیکن سپروائز ر نے بھتہ دینے سے انکار کیا جس پر اس نے انور کو فون کیا اور کہاکہ وہ بھتہ نہیں دے رہا تو انور نے کہاکہ اسے قتل کر دے ۔

عبدالرحیم نے کہا کہ اگر وہ سپروائزر کو قتل نہ کرتا توانور سے اسے دھمکی دی تھی کہ وہ اسے قتل کر دے گا جس پر مجبوراً قتل کرنا پڑا ۔ملزم عبدالرحیم نے پولیس کے سامنے موقف اپنایا ہے کہ اس نے اس سے پہلے کبھی کوئی قتل نہیں کیا۔ ڈی آئی جی طاہر نوید کا کہناہے کہ ملزم کے دو ساتھیوں کی تلاش جاری ہے اور چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں جلد ہی باقی دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔