لاہور ہائیکورٹ بار اورلاہور بار نے فوجی عدالتوں کے قیام کیخلاف مشترکہ قرارداد منظور کر لی

پیر 26 جنوری 2015 15:09

لاہور ہائیکورٹ بار اورلاہور بار نے فوجی عدالتوں کے قیام کیخلاف مشترکہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری2015ء) لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے فوجی عدالتوں کے قیام کیخلاف مشترکہ قرارد اد منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق قرار د کے متن میں کہاگیاہے کہ فوجی عدالتیں آئین پاکستان کیخلاف ہیں اور فوجی عدالتوں میں قانون کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

لاہور بار نے 29جنوری کو آل پاکستان وکلاءکنونشن طلب کر لی ہے جس میں ملک بھر کے بار ایسو سی ایشنز کے نمائندوں کو شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔وکلاءکنونشن میں لائحہ عمل تیار کیا جائے گا کہ ملٹری کورٹس کے قیام کو کس طرح روکا جائے اور فوجی عدالتوں کیخلاف احتجاج اورتحفظات کا لائحہ بھی طے کیا جائے گا۔