امریکن نیشنل آئس ہاکی میں 29 گولوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا

پیر 26 جنوری 2015 15:09

اوہائیو ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء ) امریکن نیشنل آئس ہاکی کے دلچسپ میچ میں ٹیموں کی جانب سے 29 گولوں کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ امریکی ریاست اوہائیو میں آئس ہاکی کا تاریخ ساز میچ کھیلا گیا۔ آل سٹار گیم کے ایک میچ میں جوناتھن ٹوز اور نک فولگنو کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کی طرف سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔ ٹوز کی ٹیم نے فولگنو کو بارہ کے مقابلے میں سترہ گول سے شکست دیکر نہ صرف کامیابی سمیٹی بلکہ میچ میں ٹیموں کی جانب سے ریکارڈ 29 گول سکور کر کے آئس ہاکی کی نئی تاریخ بھی رقم ہو گئی ، فاتح ٹیم کے چوبیس سالہ کھلاڑی جون ٹیواریز نے چار جبکہ جیکب نے تین گول سکور کیے۔

متعلقہ عنوان :