آخر کار کے الیکٹرک کا انتطار ختم ہوا، وزیر اعظم نے اہم اعلان کر دیا

پیر 26 جنوری 2015 15:12

آخر کار کے الیکٹرک کا انتطار ختم ہوا، وزیر اعظم نے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) وزیر اعظم نے کے الیکٹرک کو چھ سو پچاس میگا واٹ بجلی کی فراہمی کے معاہدے میں توسیع کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس کے دوران وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے وزیر اعظم نواز شریف کوبجلی کے بحران پر بریفنگ دی گذشتہ روز وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے وزیر اعظم سے رابطہ کر کے کے الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی کے معاہدے میں توسیع کی درخواست کی جسے وزیر اعظم نواز شریف نے قبول کرتے ہوئے معاہدے میں توسیع کی منظوری دے دی ہے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف شریک ہیں۔

وزیر اعظم نے بجلی بحران کی تکنیکی رپورٹ طلب کر لی ہے اور تمام سکیورٹی اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام ہائی ٹرانسمیشنز لائنز کو یقینی بنائیں۔