مکانات کی مسماری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی، اسرائیل کی فلسطینیوں کو اجتماعی سزا کے مترادف ہے، ڈاکٹر حنا عیسیٰ

پیر 26 جنوری 2015 15:18

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) مقبوضہ بیت المقدس میں مسلم، مسیحی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حنا عیسیٰ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے مکانات کی مسماری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور صہیونی ریاست کی طرف سے نہتے شہریوں کو اجتماعی سزا دینے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

بیت المقدس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عیسیٰ نے بتایا کہ قابض فوج نے تین دنوں (20 سے 23 جنوری )کے دوران رام اللہ، اریحا، بیت المقدس اور الخلیل میں فلسطینیوں کے ملکیتی 42مکانات اور دیگر عمارتیں مسمار کرڈالیں جس کے نتیجے میں 77فلسطینی جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے بے گھر ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری سنگین جرم ہے اور کسی بھی بین الاقوامی قانون کے تحت اس کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ڈاکٹر حنا عیسٰی نے کہا کہ جنیوا معاہدے کے تحت اسرائیل مقبوضہ عرب علاقوں میں فلسطینی باشندوں پرمکانات کی تعمیر سمیت کسی قسم کی تعمیرپرپابندی لگانے کا مجاز نہیں ہے۔ اس کے باوجود صہیونی ریاست اس قانون کی کھلی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :