اسرائیلی حکومت نے فوج کو لبنان کی سرحد پرہائی الرٹ کردیا، سرحدی سڑکیں سیل

پیر 26 جنوری 2015 15:18

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) قابض اسرائیلی حکومت نے لبنان کی سرحد سے متصل علاقوں میں فوج کوہائی الرٹ کرتے ہوئے سڑکوں کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق صہیونی حکومت کی جانب سے یہ اقدام نامعلوم افراد کا لبنان کی سرحد پرلگائی حفاظتی باڑعبورکرکے اسرائیل کی طرف آنے کی کوشش کے بعد کیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج نے سرحد کے قریب واقع یہودی کالونیوں کے باشندوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ اسکے علاوہ بڑی تعداد میں فوج کو سرحد پرتعینات کردیا گیا ہے جو مسلسل گشت جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :