میرپور میں تاجر ایک بڑی طاقت ہیں لیکن صرف ذاتی مفادات کی جنگ کی وجہ سے ان کے مسائل حل نہیں ہو رہے‘چوہدری محمود احمد

پیر 26 جنوری 2015 15:19

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) صدر انجمن تاجراں اتحاد گروپ چوہدری محمود احمد ،سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری ،جنرل سیکرٹری عنصر صارم اور سینئر نائب صدر شیخ محمد سرور کی ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بالمقابل میڈیکل سٹورز کا دورہ ان کو اتحاد گروپ میں شمولیت کی دعوت دی اس موقع پر صدر انجمن تاجراں اتحاد چوہدری محمود احمد و دیگر عہدیداران نے اعادہ کیا کہ تاجروں کے حقوق کا تحفظ ہر پلیٹ فارم پر کیا جائے گا ہمارا مقصد حقوق کا تحفظ ہے تا کہ ہما را کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہم جانتے ہیں کہ میرپور کے تاجر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو اس کے لیے ہماری کوشش جاری رہیگی ۔

میرپور میں تاجر ایک بڑی طاقت ہیں لیکن صرف ذاتی مفادات کی جنگ کی وجہ سے ان کے مسائل حل نہیں ہو رہے ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ بھی نہیں چاہتی کہ تاجر ایک طاقت بنیں ۔ہماری تمام تاجروں کو دعوت ہے کہ وہ اتحاد گروپ کے پلیٹ فارم پر متحد ہوں تا کہ مسائل حل ہو سکیں ۔اس موقع پر میڈیکل سٹورز کے مالکان طاہر انصاری ،شہزاد احمد ،کاشف نصیر ،راجہ عدنان شہزاد ،راجہ مدثر ،چوہدری عبدالعزیز ،محمد ماجد ،چوہدری لیاقت اور عدنان کیانی نے انکو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے اتحادگروپ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

میڈیکل سٹورز مالکان کا کہنا تھا کہ چوہدری محمود احمد نے انجمن تاجراں اتحاد گروپ قائم کر کے اچھا اقدام کیا ہے چوہدری محمود احمد نڈر اور بیباک شخص ہیں تاجروں کو ان جیسے قائد کی ضرورت تھی اب تاجروں کے مسائل حل ہونگے ۔ڈاکٹر اکرم چوہدری کی سرپستی تاجروں کے لیے خوشی کا باعث بنے گی ۔