اسلام کوٹ ،سم کی بائیو میٹرک تصدیق کی وجہ سے موبائل فون دوکانوں پررش

پیر 26 جنوری 2015 15:32

اسلام کوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) اسلام کوٹ میں سم کی بائیو میٹرک تصدیق کی وجہ سے موبائل دوکانوں پر لوگوں کی رش دیکھاجارہاہے اورموبائل دوکاندار ایک سم تصدیق کرنے کے 20 سے 50 روپے لے رہاہے ۔جب کہ ٹیلی نارفرنچائیز کے مالک کشور کمار نے بتایا کہ کمپنی کی طرف 10روپے فیس مقرر کی گئی ہے اگر کوئے دوکانداروں 10روپے سے زیادہ لے رہا ہے تو غلط کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اور یو فون فرنچائیز کے مالک کپیل کمار نے کہا کہ ہماری کمپنی نے بھی10روپے لنے کی اجازت دی ہوئی ہے۔اگر کوئی دوکاندار اس سے زیادہ لے رہا ہے تو یہ غیر قانونی ہے۔دوسری جانب عبدالغنی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں سے زیادہ پیسے لیئے جارہے ہیں ۔ جو سرا سر غیر قانونی ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زیادہ پیسے وصول کرنے والوں دوکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائی ۔

متعلقہ عنوان :