کامونکے،حفاظتی اقدامات کے پیش نظر سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ایمرجنسی نمبر کی سمیں جاری کردی گئیں

پیر 26 جنوری 2015 15:39

کامونکے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء)حفاظتی اقدامات کے پیش نظر سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ایمرجنسی نمبر کی سمیں جاری کردی گئیں،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز حکومت کی جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر 370 سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان میں ایمرجنسی نمبر کی سمیں تقسیم کردی گئیں ہیں کسی بھی ہنگامی حالت میں اس مخصوص نمبر سے کی جانیوالی کال سے تمام متعلقہ اداروں کو بیک وقت اطلاع ہوجائے گی۔