کامونکے، معمولی تلخ کلامی پر موٹروے پولیس اہلکار نے موٹرسائیکل سوار شخص کو بیوی بچوں کے سامنے پیٹ ڈالا

پیر 26 جنوری 2015 15:39

کامونکے (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) معمولی تلخ کلامی پر موٹروے پولیس اہلکار نے موٹرسائیکل سوار شخص کو بیوی بچوں کے سامنے پیٹ ڈالا،بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز مین بازار کے سامنے راشد نامی شخص اپنی موٹرسائیکل اور بیوی بچوں کو کھڑا کرکے دوائی لینے قریبی میڈیکل سٹور پر چلا گیا جب واپس آیا تو گاڑی نمبر آئی ڈی پی 3304میں سوار موٹروے پولیس کے اہلکار نے اس کا چا لان کرنا چاہا تو اس نے کہاکہ سروس روڈ اور جی ٹی روڈ پر پہلے ہی سے آپ کے سامنے متعدد گاڑیاں اور سٹینڈ اڈے بنے ہوئے ہیں انکا چالان کیوں نہیں کرتے یہ سنتے ہی اہلکار طیش میں آگیا اور بیلٹ اتار کر راشد کو اسکی بیوی بچوں کے سامنے پٹائی کردی بعدازاں گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے چلا گیا۔

متعلقہ عنوان :