کراچی، پولیس کی کارروائی کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار ،مزید تحقیقات کیلئے ملزمان نامعلوم مقام پر منتقل

پیر 26 جنوری 2015 15:48

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) کراچی میں پولیس کی کارروائی کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار ملزمان کا 50 رکنی گروہ کالعدم تحریک طالبان کیلئے رقم جمع کرتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر پر چھاپہ مارا جس کے نتیجہ میں کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کر لئے دونوں ملزمان پولیس کو مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ملزمان رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا 50 رکنی گروہ کالعدم تحریک طالبان کیلئے مختلف علاقوں سے رقم جمع کرتا ہے پولیس نے مزید تحقیقات کیلئے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :