کراچی ،دہشتگردی کے الزام میں نجی کمپنی کا سیلز منیجر ر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش،

پیر 26 جنوری 2015 15:48

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء ) کراچی کے علاقے احسن آباد سے دہشتگردی کے الزام میں گرفتار نجی کمپنی کے سیلز منیجر کو ریمانڈ کے لئے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔بہیمانہ تشدد سے نوجوان کی حالت خراب ہے۔ پولیس کے مطابق سید قائم رضا زیدی عرف مون کو پاکستان رینجرز نے گزشتہ روز احسن آباد میں انڈسٹریل ایریا پولیس کے حوالے کیا تھا۔

جس کے خلاف رینجرز پر حملے، فائرنگ اور دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق قائم رضا زیدی کافی عرصے سے ایم اے جناح روڈ پر ایک کمیونی کیشن کمپنی میں سیلز منیجر کے طور پر ملازمت کررہا ہے، اسے احسن آباد فیز فور میں ان کے گھر کے محاصرے کے دوران رینجرز کی بھاری نفری نے تین دن قبل گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

رینجرز اہلکار گمنام بن کر آئے تھے اور تعارف کرائے بغیر کافی دیر تک دروازے پیٹتے رہے، اس دوران ڈاکو سمجھ کر محلہ میں سے کسی نے ہوئی فائرنگ کردی۔

بعدازاں رینجرز کی مزید نفری پہنچ گئی اور اہلکار قائم رضا کو گرفتار کرکے لے گئے۔ اہل خانہ کے مطابق قائم رضا کو ایک سیاسی جماعت کے سابق یونٹ انچارج فرید کی عرفیت مون اور دو الگ الگ فیز کے مکان نمبر ایک ہی ہونے پر دہشت گرد ظاہر کیا گیا ہے حالانکہ مقدمات میں مطلوب فرید عرف مون کافی عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت میں نہیں آیا۔ اہل خانہ کے مطابق قائم رضا پر بے پناہ تشدد کیا گیا ہے۔ حراست کے دوران اسے کرنٹ لگایا گیا ہے اور وہ پولیس کی حراست میں چلنے کے قابل بھی نہیں۔ رینجرز کے ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران گھر سے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی اور گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزم اور اس کے ساتھیوں نے مزاحمت کی۔

متعلقہ عنوان :