فیصل آباد،تھانہ صدر کے نواحی گاؤں میں اوباش نوجوانوں کی کمسن بچے سے زبردستی زیادتی،پنچائت نے ملزموں کا منہ کالا کرکے گاؤں میں چکرلگانے کے بعد گاؤں بدر کردیا،

پیر 26 جنوری 2015 15:50

فیصل آباد،تھانہ صدر کے نواحی گاؤں میں اوباش نوجوانوں کی کمسن بچے سے ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) تھانہ صدر کے نواحی گاؤں میں اوباش نوجوانوں کی کمسن بچے سے زبردستی زیادتی،پنچائت نے ملزموں کا منہ کالا کرکے گاؤں میں چکرلگانے کے بعد گاؤں بدر کردیا، بتایا جاتا ہے کہ چک نمبر233گ ب کے رہائشی اوباش نوجوان عرفان، حبیب اور محمد علی وغیرہ نے مذکورہ گاؤں کے بارہ سالہ سعید کو زبردستی جنسی تشدد کا نشانہ بنایا اور حالت غیر ہونے پر موقع سے فرار ہوگئے، متاثرہ لڑکے کو میڈیکل لیگل کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایاگیا تو گاؤں کے چوہدری دستگیر گجر نے معاملے کواپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے اپنے ڈیرے پر پنچائت بلالی، جرم ثابت ہونے پر ملزمان کا منہ کالا کرکے گدھے پر بیٹھا کر گاؤں کا چکر لگوایا اور فیصلہ کے مطابق گاؤں بدر کرنے کا حکم صادر کیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پولیس نے مبینہ طورپر ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے سے معذرت کرلی۔

متعلقہ عنوان :