فیصل آباد،بیگناہ شہری کے خلاف ڈکیتی جھوٹ کا مقدمہ درج کرنے پر انسپکٹر اورا سسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت چار پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

پیر 26 جنوری 2015 15:52

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) بیگناہ شہری کے خلاف ڈکیتی جھوٹ کا مقدمہ درج کرنے پر انسپکٹر اورا سسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت چار پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایچ او تھانہ گلبرگ سب انسپکٹر صدیق چیمہ اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرحماد یوسف چار نامعلوم نے شہری صدام اور عباس کو غلط گینگ بنا کرمقدمات میں ملوث کیا جس پر متاثر ہ افراد کے بھائی نیاز احمد نے انصاف کیلئے پولیس کے اعلیٰ حکام کو درخواست دی جس پر انسپکٹر و یجیلنس اشتیاق رسول کو انکوائری سونپ دی گئی انکوائری میں درخواست دہندہ کے بھائی محمدعباس کیخلاف جو مقدمات درج کئے گئے ان کو بے بنیاد قرار دیا گیا ،انکوائری رپورٹ کے بعد سب انسپکٹر عطاء الله کی مدعیت میں سابق ایس ایچ او سب انسپکٹر صدیق چیمہ اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر حماد یوسف و دیگر چا رنامعلوم کیخلاف 155سی ت پ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :