امریکی صدر بارک اوبامہ دورہ بھارت کے دوران کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کریں، سید صلاح الدین

پیر 26 جنوری 2015 15:54

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین اور حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ امریکی صدر بارک اوبامہ دورہ بھارت کے دوران کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کریں امریکہ کی طرف سے بھارت جیسے ہندو انتہا پسند ملک کو سلامتی کونسل میں مستقل ممبر کا درجہ دلانے کیلئے بھارت کی حمایت امریکہ کی انسانیت دشمنی کے مترادف ہو گی بھارت جمہوری ملک کہلوانے کا حق نہیں رکھتا یہ ملک عملاًانتہا پسند ہندؤ سٹیٹ ہے مسئلہ کشمیر کا واحد حل جہاد میں مضمر ہے ہندوستان مذاکرات کے ذریعے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کیلئے تیار نہیں مجاہدین کشمیر بھارت کو شکست دینے کی پوری اہلیت و صلاحیت رکھتے ہیں پاکستان پوری جرائت کے ساتھ کشمیریوں کی حمایت کرے وزیرستان سے بلوچستان تک پاکستان کے اند جنگ میں بھارت ملوث ہے اور سانحہ پشاور میں بھارت ملوث ہے مقبوضہ کشمیر میں بنگال کے مہاجرین کو آباد کرنا بھارت کی طرف سے کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی ساش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالحکومت مظفرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا پیر سید صلاح الدین کا کہنا تھا کہ بھارت سیکولر ازم کی آڑ میں ہندوستان کے اندر بسنے والی اقلیتوں کو تہہ و تیغ کرنے میں مصروف ہے مسلمانوں اور عیسائیوں کو جبر کے زور پر مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کیا جار ہا ہے ہندوستان میں اس وقت انتہا پسند ہندو جماعتوں کے اتحاد پر مبنی حکومت قائم ہے جس کے منفی طرز عمل سے خطے کا امن خطرے سے دوچار ہے اور ہندو انتہا پسند جماعتوں نے اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری مجاہدین آزادی کیلئے کمر بستہ ہیں اور آزادی کیلئے وہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے دنیا پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرائے اگر عالمی برادری نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کیں تو مجاہدین ایسا جہاد شروع کرینگے جسکے نتیجے میں ہندوستان کیلئے اپنا وجود برقرار رکھنا نا ممکن ہو جائے گا اور اسی جہاد کے نتیجہ میں ہندوستان میں بسنے والی اقلیتوں کو ہندو انتہا پسندی سے آزادی نصیب ہو گی بھارت میں اس وقت 15علیحدگی پسند تحریکیں چل رہی ہیں ہم نہیں چاہتے کہ ہندوستان ٹوٹ جائیہم بھارت پر واضع کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ مجاہدین کا مقابلہ نہیں کرسکتا ہندوستان کے نہرو کے وعدوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خود ارادیت دینا ہو گا اور عالمی برادری سے کئے گئے وعدے پورے کرنے ہوں گے ہندوستان کی طرف سے بنگا ل 5سے 8لاکھ مہاجرین کو جموں میں بسانے کی پالیسی خطرناک ثابت ہو گی بھارت کشمیر کے مسلم اکثریتی تشخص کو ختم کرنا چاہتا ہے اور ریاست کی تقسیم کا تاثر دے رہا ہے لیکن اس کا یہ ہتھکنڈہ کامیاب نہیں ہو گا کشمیریوں نے حالیہ نام نہاد انتخابات میں جس طرح بی جے پی کو شکست سے دوچار کیا ہے اسی طرح و ہ کشمیرمیں مہاجرین کو آباد کرنے کی سازش بھی ناکام بنا دینگے انہوں نے کہا کہ کشمیری 68برسوں سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور یہ جنگ منزل مقصود کے حصول تک جاری رہے گی اگر عالمی برادری کشمیریوں کی جدوجہد آزاد ی کا نوٹس نہیں لیتی تو پھر بر صغیر میں ایٹمی جنگ چھڑنے کے قوی امکانات ہیں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ چین کے مقابلے میں بھارت کو کھڑا کرنا چاہتا ہے کیونکہ امریکہ چین کیس پر پاور بننے سے خوفزدہ ہے اور اپنے مقاصد کیلئے بھارت کو استعمال کرنا چاہتا ہے لیکن اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ جتنی بڑی طاقت چین ہے بھارت اتنی بڑی طاقت نہیں بن سکتا ایک دوسرے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر افرا تفری اور بد امنی میں عالمی طاقتیں ملوث ہیں اور بھارت براہ راست پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث ہے پاکستان کو تین جنگوں میں اتنا نقصان نہیں ہوا جتنا اندرونی جنگ سے پہنچا ہے ۔

متعلقہ عنوان :