مظفرآباد،حزب المجاہدین کے زیر اہتمام بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر دفتر احتجاجی ریلی

پیر 26 جنوری 2015 15:58

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) حزب المجاہدین کے زیر اہتمام بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر دفتر حزب المجاہدین سے گیلانی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی کی قیادت حزب المجاہدین کے مرکزی راہنماء کر رہے تھے احتجاجی ریلی کے شرکاء نے بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور اقوام عالم سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیریوں کو آزادی کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے اور جمہوریت کی آڑ میں بھارت کو ہندوستان میں بسنے والی اقلیتوں کی نسل کشی سے روکے اگر ایسا نہ ہوا تو برصغیر کا امن خطرے سے دوچار رہے گا شرکاء ریلی نے بھارتی حکومت کے انتہا پسندانہ ہتھکنڈوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسکے دوہرے چہرے کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیا ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی بھارتی جھنڈ ا احتجاجاً پھاڑا گیا۔

متعلقہ عنوان :