سپریم کورٹ میں شہری حدود میں رکاوٹوں اور تجاوزات کے مقدمے کی سماعت سی ڈی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے 3 فروری تک ملتوی
پیر 26 جنوری 2015 15:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) سپریم کورٹ نے شہری حدود میں رکاوٹوں اور تجاوزات کے مقدمے میں سی ڈی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی‘ سی ڈی اے نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ سفارتخانوں اور پولیس کو تجاوزات کے معاملات میں کوئی نوٹس جاری نہیں کئے گئے‘ یہ معاملات حکومت کے دائرہ کار میں آتے ہیں سی ڈی اے کے نہیں، جس میں تمامتر معاملات سکیورٹی ایجنسیاں سرانجام دیتی ہیں جبکہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا سفارتخانے اور پولیس والے قانون کے پابند نہیں‘ سارے کام ہم نے نہیں کرنے‘ ہمارا کام آئین اور قانون کی تشریح کرنا ہے‘ اس ملک میں غریب تو غریب امیر کا بھی کوئی پرسان حال نہیں‘ سی ڈی اے اگر ان معاملات کو حل نہیں کرسکتی تو سب کو ایک لیٹر کیوں نہیں جاری کردیتی کہ ہم ان کو سکیورٹی نہیں دے سکتے‘فوری انصاف کا یہ حال ہے کہ دعویٰ دائر ہونے کے 25‘ 25 سال گزر جاتے ہیں مگر انصاف نہیں ملتا‘ انصاف کی فراہمی جلد ہوسکتی ہے اگر ادارے اپنا کام کریں‘ کسی کو بھی شہری حدود میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے‘ قانون سے کوئی بالاتر نہیں‘ سی ڈی اے کی رپورٹ کا جائزہ لیں گے‘ یہ ڈاکے چوری چکاری تو تہذیب یافتہ ممالک میں بھی ختم نہیں ہوسکے یہاں کیا ختم ہوں گے جبکہ جسٹس سرمد جلال عثمانی نے ریمارکس دئیے کہ سفارتخانوں کے حوالے سے اگر سکیورٹی اداروں کو اتنے ہی تحفظات ہیں تو پھر انہیں ڈپلومیٹک انکلیوں میں کیوں منتقل نہیں کردیا جاتا‘ ان رکاوٹوں نے عام آدمی کا جینا دوبھر کردیا ہے‘ اس طرح کے معاملات کی اجازت نہیں دے سکتے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.