نبی ﷺ کی شان میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں کر سکتے ،جمعیت طلبہ عربیہ پشاور

پیر 26 جنوری 2015 16:04

پشاور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) جمعیت طلبہ عربیہ پشاور کے سیکرٹری اطلاعات شہید اللہ خان اپنے ایک بیان میں کہا کہ نبی ﷺ کی شان میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں کر سکتے فرانسیسی جریدے میں حضور اکرم ﷺکی شان میں گستاخانہ کارٹون کی اشاعت سے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ فور ی طور سے اسلامی سربراہی کانفرنس بلا کرمغرب کو واضح پیغام دیا جائے کہ آزادی اظہار کی آڑمیں پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی کے پے در پے واقعات ناقابل قبول ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم بھی آزادی اظہارکے حق میں اور دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف ہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ حضور اکرمﷺ کی شان میں گستاخانہ کارٹون چھاپنا بھی انتہاء پسندی بلکہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے ۔ اور ہم سمجھتے ہیں فرانس کے جریدے نے جو کچھ کیا وہ بین الاقوامی قوانین اس کی بلکل بھی اجازت نہیں دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان تمام انبیاء کرام پر ایمان رکھتے ہیں اور حضور اکرمﷺ سمیت کسی بھی نبی کی شان میں گستاخی ان کے لئے ناقابل برداشت ہے۔

متعلقہ عنوان :