صوبائی حکومت نے آئی ڈی پیز کی واپسی کا اعلان کر دیا

پیر 26 جنوری 2015 16:09

صوبائی حکومت نے آئی ڈی پیز کی واپسی کا اعلان کر دیا

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء)صوبائی حکومت نے آئی ڈی پیز کی واپسی کااعلان کر دیا ۔متاثرین آپریشن کی واپسی کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔یہ اعلان گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔گورنر نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب آپریشن کامیابی سے جاری ہے جس کی وجہ سے دہشت گردوں کی ٹاپ لیڈر شپ پاکستان سے بھاگ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھاگ کر جانے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے افغان حکومت کو آگاہ کر دیا ہے ۔گورنر مہتاب عباسی نے کہا کہ خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیرہ سمیت زیادہ تر حصے دہشت گردوں پاک کر دیئے ہیں ۔آئی ڈی پیز کی واپسی فروری کے وسط میں شروع ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز کی واپسی کے بعد باڑہ بارڈر کو بھی کھول دیا جائیگا ۔آئی ڈی پیز کی واپسی کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ علاقہ میں بجلی کا نظام بحالی کام شروع ہوگیاہے اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے85 کروڑ روپے کی خطیر رقم جاری کردی گئی ہے