کراچی ، پولیس کی کارروائی 1 ملزم گرفتار ،ملزم کے قبضہ سے 7 لاکھ روپے اور غیر ملکی کرنسی برآمد

پیر 26 جنوری 2015 16:09

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) کراچی میں پولیس کی کارروائی 1 ملزم گرفتار ملزم کے قبضہ سے 7 لاکھ روپے اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔ ملزم دہشت گردوں کو گاڑیاں اور دیگر سہولیات فراہم کرتا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجہ میں 1 دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 7 لاکھ روپے کیش اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا کہ وہ سابق پولیس اہلکار اعظم محسود کا باپ ہے اور چودھری اسلم کے گھر پر بم حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا اس کے ساتھ ہی بتایا کہ وہ دہشتگردوں کو گاڑیاں اور دیگر سہولیات فراہم کرتا تھا پولیس نے مزید تحقیقات کے لئے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :