سعودی شاہ کی رحلت سے پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہوگیا، غم میں برابر کے شریک ، پیر امین الحسنات

پیر 26 جنوری 2015 16:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) وزیر مملکت پیر امین الحسنات کا سعودی سفارتخانے کاد ورہ، تعزیتی ریفرنس کی کتاب میں اپنے غمزدہ تاثرات تحریر کئے، پیر امین الحسنات نے کہاہے کہ سعودی شاہ کی رحلت سے پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہوگیا، پاکستانی عوام بھی غم میں برابر کی شریک ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کے روز وزیر مملکت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر محمد امین ا لحسنات نے سعودی سفارتخانے کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے سعودی سفارتکاروں سے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی رحلت پر ان سے اظہار تعزیت کیا بعد ازاں انہوں نے تعزیتی ریفرنس کی کتاب میں اپنے غمزدہ تاثرات تحریر کئے اور کہاکہ پاکستان اپنے ایک عزیزاور مخلص دوست سے محروم ہوگیاہے جن کا خلا مشکل سے پر ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام سعودی عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

متعلقہ عنوان :