موجودہ ہاکی کھلاڑیوں کی حالت زار دیکھ کر سابق اولمپئنز مدد کیلئے تیار
پیر 26 جنوری 2015 16:15
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء ) موجودہ ہاکی کھلاڑیوں کی حالت زار دیکھ کر سابق اولمپئنز مدد کیلیے تیار ہوگئے، دنیا بھر میں لیگز کھیلنے اور غیر ملکی شہریت کیلئے معاونت کی پیشکش کردی۔سینئرز کے نقش قدم پر چل کر بغاوت کرنے اور ملکی ٹیم کی نمائندگی کرنے سے انکار کی صورت میں قومی کھیل کو مستقبل میں ایک اور بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، پلیئرز کے مطابق ہمیں بھکاری بناکر رکھ دیا گیا ہے، اپنے بیوی بچوں کو مزید بھوک میں مبتلا ہوتا نہیں دیکھ سکتے، زخموں پر مرہم نہ رکھا گیا تو قومی ٹیم کی بجائے انٹرنیشنل لیگز ہی ہماری اولین ترجیح ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ہاکی پاکستان کا وہ واحد کھیل ہے جس نے اولمپکس اور ورلڈ کپ سمیت دنیا بھر کے ٹائٹلز جیت کر دنیا بھر میں ملک کا سبز ہلالی پرچم لہرایا، گرین شرٹس کی ان بڑی کامیابیوں کے باوجود گول کیپر قاسم سمیت سابق اولمپئنز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی بڑی تعداد غربت اور بیماریوں کا مقابلہ کرتے کرتے دنیا سے چلی گئی جبکہ بعض پلیئرز باہر کے ممالک میں سکونت اختیار کر چکے ہیں اورلیگ ہاکی کھیل کر یا کوچنگ کے ذریعے اپنے اہلخانہ کی باعزت طور پر کفالت کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.