ورلڈ کپ :شائقین پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کیلئے بے چین

پیر 26 جنوری 2015 16:15

ورلڈ کپ :شائقین پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کیلئے بے چین

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء ) ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کا انتظار ، کرکٹ شائقین کو بے صبری سے ہے۔ جذبات اور جنون کی اس جنگ میں جہاں شائقین ہر لمحے سے لطف اندوز ہوتے ہیں وہیں ان ہائی وولٹیج میچز میں کھلاڑیوں کی آپسی تکرار بھی اکثر دیکھنے کو ملتی ہیں۔ 1992 میں پاکستانی لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد نے بھارتی وکٹ کیپر کرن مورے کی بے جا اپیلوں سے تنگ آکر ہوا میں اچھل کر حریف کھلاڑی کو ایسا چڑایا کہ یہ مضحکہ خیز واقعہ تاریخ کا حصہ ہی بن گیا۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ 1996 میں سابق قومی بلے باز عامر سہیل اور بھارتی باوٴلر وینکاٹیش پرساد کی تو تو میں میں بھی کرکٹ حلقوں میں کافی مقبول ہوئی۔ پاک بھارت کرکٹ تاریخ کی سب سے زیادہ جذباتی تکرار بوم بوم آفریدی اور بھارتی بلے باز گوتم گھمبیر کے درمیان دیکھنے میں آئی۔ لفظوں کی اس جنگ نے دونوں کھلاڑیوں کو مداحوں میں خوب شہرت دی۔ 2010 کے ایشیا ء کپ میں جارحانہ مزاج رکھنے والے کرکٹ کے ڈان شعیب اختر نے حریف بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ کی پچ پر راستہ روکنے پر خوب کلاس لی۔ 2012 میں پاکستان بھارت کی سرزمین پر کھیلا ، میچ کے دوران پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کی دھواں دار بلے بازی ،ایشانت شرما سے لفظی جنگ کا باعث بنی۔

متعلقہ عنوان :