مجلس علماء اہلسنت شاہ فیصل ٹاؤن کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف عظمت نام مصطفی احتجاجی ریلی کا انعقاد

پیر 26 جنوری 2015 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء ) شاہ فیصل کالونی میں مجلس علماء اہلسنت شاہ فیصل ٹاؤن کے زیر اہتمام فرانس کے جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف "عظمت نام مصطفی ﷺ احتجاجی ریلی "سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الحدیث علامہ غلام جیلانی نے کہاکہ ناموس رسالت ﷺ پر اپنی جان بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کرینگے ناموس رسالت ﷺ پر گستاخی مسلمان کبھی برداشت نہیں کرے گا احتجاجی ریلی سے مجلس علماء اہلسنت شاہ فیصل ٹاؤن کے سر پرست اعلیٰ مفتی نور الہادی نعیمی ،علامہ غوث چشتی ،علامہ فیض الہادی ،علامہ عبدالصمد نعیمی ،قاری عبدالرزاق سیالوی ،علامہ صادق نقشبندی،علامہ ساجد نقشبندی ،علامہ عبدالوارث قادری،علامہ نثار قادری علامہ احمد منیر ،علامہ رئیس نوری ،علامہ سجاد سیالوی ،سید ریاض اشرفی ،محمد فیصل اور دیگر علماء اکرام تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا علماء اکرام نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیرت محمد ی ﷺ پر عمل اور مسجدوں کو آباد کرکے گستاخ رسول ﷺ کو شکست فاش دینگے علماء اکرام اور تاجر ان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں ،پاکستان میں فرانسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور فرانس سے پاکساتی سفارت کار کو فوراً واپس بلایا جائے علماء اہلسنت نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے ممالک کاسے نفرت کے اظہار کے ساتھ ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں ۔

متعلقہ عنوان :