ایم کیو ایم جھڈو یونٹ انچارج اللہ رکھا کی صحتیابی کے لئے دعائیہ تقریب

پیر 26 جنوری 2015 17:00

جھڈو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) ایم کیو ایم جھڈو یونٹ انچارج اللہ رکھا کی صحتیابی کے لئے دعائیہ تقریب ، ایم کیو ایم جھڈو سیکٹر آفس پر سیکٹر انچارج اصغر قائم خانی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکٹر و یونٹ میمبران نے شرکت کی ، اس موقع پر یونٹ انچارج اللہ رکھا راجپوت کی صحتیابی کے لئے دعا کی گئی اور صدقہ بھی دیا گیا ، دوسری جانب سیکٹر انچارج اصغر قائم خانی و اراکین سیکٹر کمیٹی نے جھڈو کی معروف شخصیت فقیر عبدالکریم کے انتقال پر ان کے گھر جاکر فقیر عبدالکریم کے ورثاء سے اظہار افسوس کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی ۔

متعلقہ عنوان :