خیبرپختونخوا اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے ماحولیات کا اجلاس،وزیر ماحولیات کی عدم موجودگی کا نوٹس ، آئندہ اجلاس میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت

پیر 26 جنوری 2015 17:08

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے ماحولیات کا اجلاس زیر صدارت رکن اسمبلی وجیہ الزمان جو کہ کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں گز شتہ روز طاہرہ قاضی شہیدکانفرنس روم میں منعقد ہوا جلاس میں اراکین اسمبلی سید جعفر شاہ ، زرین گل ، ضیاء اللہ بنگش، سلطان محمد خان ، عبدالستارکے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری ماحولیات خان بخش مروت ، چیف کنزرویٹر زشاہ وزیر خان اور ہاشم علی خان ، ڈائریکٹر جنرل ای پی اے ڈاکٹر محمد بشیر خان ، ڈائریکٹر پی ایف آئی آصف جاہ و محکمہ قانون اور اے جی آفس کے دیگر افسران و اہلکاروں نے بھی شرکت کی ۔

اجلاس میں منسٹریا انچارج ماحولیات کی عدم موجودگی کا نوٹس لیا گیا اور آئندہ اجلاس میں ان کی موجودگی کو یقینی بنانے پرزور دیا گیا اجلاس میں متذکرہ علاقوں میں عرصہ دراز سے اربوں روپے کی مالیت کی کٹی ٹمبر کا بیچے نہ جانے کا بھی سخت نوٹس لیا گیا اور اس ضمن میں پہلے سے قائم کردہ کمیٹی کو کمیٹی ہذا میں مدعو کرکے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیاتاکہ ملک اورقوم کو اس بڑے نقصان سے بچایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رکن اسمبلی سید جعفر شاہ کو حوالہ کردہ سوال ، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر اور سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر کے تبادلوں میں قوعد اضوابط کو ملحوظ خاطر رکھنے کی چھان بین اور چیف کنزرویٹر محکمہ جنگلات اور چیف کنزرویٹر ہزارہ کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سیر حاصل بحث کی گئی اجلاس میں چیف کنزرویٹر ہزارہ کی کارکردگی پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی انکوائری رپورٹ کو یکسر مسترد کیا گیا اور ان کی متذکرہ کاؤش پر عدم اطمینان کرتے ہوئے اسے غیر تسلی بخش قرار دیا اور اس ضمن میں مزید تفصیلات آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

اجلاس میں رکن اسمبلی سید جعفر شاہ کے حوالہ کردہ سوال پر تفصیلی بحث کے بعد سفارش کی گئی کہ مجاز اتھارٹی مذکورہ مرمتی مد میں فوری فنڈز مہیا کرے تاکہ مسئلے کا موثر حل ممکن بنایا جاسکے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی نے محکمہ ماہی پروری اور وی ای ٹی ایس (vets ) کو دوبارہ محکمہ ماحولیا ت کے تحت لانے کی بھی بھرپو ر سفارش کی اور اس معاملے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مزید کارروائی کے احکامات صادر کئے۔

کمیٹی ن واضح کیا کہ مجلس قائمہ کی حیثیت ایک منی اسمبلی کی ہوتی ہے لہٰذا اس کے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اجلاس میں تورغر فارسٹ ڈویژن میں مقامی لوگوں کوبھرتی کرنے پر زور دیا گیا اور ای پی اے کے لئے مزید سٹاف فوری فراہم کرنے کی بھی سفارش کی گئی تاکہ پینے کے صاف پانی کو آلودہ کرنے والے عوامل اور گاڑیوں کے دھوئیں سے پیدا ہونے والی آلودگی کو کنٹرول کیا جاسکے اور واٹر فلٹر پلانٹس کے بار بار مرمتی مسئلے سے چھٹکار ے کے لئے عوام میں آگاہی پیدا کی جاسکے ۔

چیئرمین کمیٹی نے واضح کیا کہ اگر ماحولیات کی مد میں ٹھوس اور پائیدار اقدامات اٹھائے گئے کو محکمہ صحت کے ورک میں 80% فیصد کمی لائی جاسکتی ہے اور عوام کو غیر معیاری ادویات کے استعمال سے بھی ورکا جاسکتا ہے ۔ اجلاس میں منڈاگچھ مانسہرہ کی معاملے کی چھان بین کے لئے ایف آئی اے کو ٹیکنیکل پرسن کی فراہمی اور انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (EPA ) سے متعلق تمام قوانین کی تقابلی جائزہ و کارکردگی رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی اس موقع پر جنگلات مالکان کو پرمٹ کے حصول کو مزید سہل بنانے اور ٹمبر مافیا کی بھرپور حوصلہ شکنی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا تاکہ غیر قانونی جنگلات کی کٹائی کو روکا جاسکے اس ضمن میں محکمہ کو مالکان سے مکمل تعاون کی ہدایت کی گئی اجلاس میں ڈی ایف او اور ایس ڈی ایف او کے تبادلوں میں معیارکی سطح کی جانچھ پڑتال کے لئے اسے آئندہ اجلاس میں دوبارہ تفصیلات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی تاکہ واضح ہوسکے کہ تبادلوں میں دورانیہ ملازمت کو ملحوظ خاطر رکھا گیا یا پھر بے قاعدگی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :