صوابی، بجلی کے زیر تکمیل منصوبے جلد مکمل، خراب ٹرانسفارمروں کی فوری مرمت کی جائے، عاقب اللہ خان رکن قومی اسمبلی

پیر 26 جنوری 2015 17:13

صوابی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) این اے 13صوابی2سے تحریک انصاف کے منتخب رکن قومی اسمبلی عاقب اللہ خان نے بجلی کے زیر تکمیل منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل اور خراب ٹرانسفارمروں کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے ۔ان خیالات کااظہار ایم این اے عاقب اللہ خان نے پیر کے روز چیف ایگزیکٹیو پیسکو سید حسن فاضل سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں عاقب اللہ خان نے صوابی کے عوام کو بجلی سے متعلق درپیش کئی ایک مسائل کی جانب مبذول کرائی اور ان مسائل کے حل کا فوری مطالبہ کیا ۔

رکن قومی اسمبلی عاقب اللہ خان نے تربیلا صوابی ہائی پاو ر ٹرانسمیشن لائین کی جلد از جلد تکمیل مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کے موسم سے پہلے پہلے تربیلا صوابی لائین کی تکمیل کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے عاقب اللہ خان نے کہا کہ سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے فنڈسے تربیلا لائین کے لئے بائیس لاکھ روپے جمع کرائے ہیں جس کے بعد علاقے کے عوام اس لائین کی تکمیل کے لئے شدت سے منتظر ہیں علاقے کے بجلی کے خراب ٹرانسفارمر وں کے حوالے سے ایم این اے عاقب اللہ خان نے کہا کہ جلبئے سمیت بجلی کے مختلف ٹرانسفارمروں کی خرابی سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے واضح کیا کہ ان ٹرانسفارمروں کو فوری طور پر ٹھیک کیا جائے کیونکہ ان کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

چھوٹا لاہور فیڈر کے بارے میں ایم این اے عاقب اللہ خان کو بتایا گیا کہ اس بارے میں کام کو فائنل کردیا گیا ہے جس کی تکمیل کے بعد علاقے کے عوام کو بجلی سے متعلق ریلیف ملے گا ۔رائیٹ بنک تربیلا سے مرغز صوابی کو بجلی کی فراہمی کے بارے میں ایم این اے عاقب اللہ خان کو بتایا گیا کہ اس بارے میں تجویز زیر غور ہے ۔ملاقات میں چیف ایگزیکٹیو پیسکو سید حسن فاضل نے کہا کہ بجلی سے متعلق میٹریل کی فراہمی کے بعد صوابی کو بجلی کا مزید میٹریل فراہم کردیا جائے گا ملاقات میں ایم این اے عاقب اللہ خان نے نئے چیف ایگزیکٹیو پیسکو سید حسن فاضل کو عہدے کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر اور اپنی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :