ٹنڈو الہ یار، بھارت اور امریکا کا گٹھ جوڑ پاکستان کے مفادات کیخلاف ہے، سکندرشاہ

پیر 26 جنوری 2015 17:17

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) بھارت اور امریکا کا گٹھ جوڑ پاکستان کے مفادات کے خلاف ہے ن لیگ کمزور خارجہ پالیسی کا اعتراف کرے انڈیا نے افغانستان کے خلاف امریکا کو فوجی اڈے دینے سے انکار کیا تھا لیکن آج انڈیا افغانستان میں بھارت کا قابل اعتماد دوست ہے اس سے ناکام خارجہ پالیسی اور کیا ہوگی ان خیالات کا اظہار متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے مرکز اہلسنت میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہاکہ اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی کی ہدایت پر بھارتی فوج کی درندگی کے خلاف کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے 5فروری بروز جمعرات کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیرقومی جوش و جذبے سے منائیں گے امریکی صدر نے بھارت جا کر کشمیر کی بات نہیں کی یہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف ٹنڈوالہیار میں اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام 5 فروری کو سہ پہر 3بجے میرواہ روڑ سے لیاقت گیٹ تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جائے گی کشمیر پر عالمی طاقتیں خاموش تماشائی نہ بنیں بلکہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق مسلہ کشمیر کو پر امن طور پر حل کیا جائے بھارتی فوج نے کشمیر میں درندگی کی نئی تاریخ رقم کی ہے مشرف دور میں کشمیر کاز کو نقصان پہنچا کشمیرکی پرامن جدوجہد کی سفارتی سطح پر حمایت جاری رہنی چاہیے موجودہ حکومت بھی مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کررہی ہے کشمیر پر بھارت قابض رہا تو ایک دن پاکستان کا پانی بند کردیا جائے گا جس سے پاکستان کی زمینیں بنجر ہوجائیں گی کشمیر کی آزادی پاکستان کے مفاد میں ہے کشمیر کو نظر انداز نہ کیا جائے کشمیر کے نہتے نوجوان بزرگ اور عورتیں حق خود درایت کی جنگ لڑرہے ہیں بھارت سفارتی سطح پر اپنا مقدمہ لڑنے کے بجائے کشمیر اور پاکستان پر دہشت گردی کے الزام لگا کر راہ فرار اختیار کرنا چاہتا ہے بھارت کو اس کے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :