پشاور، شہید ہونے والے بچوں، اساتذہ اور دیگر شہدائے وطن کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

پیر 26 جنوری 2015 17:25

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) اسلامیہ کالجیٹ سکول میں آرمی پبلک سکول کے ننھے منے شہید ہونے والے بچوں، اساتذہ اور دیگر شہدائے وطن کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

قرآن خوانی میں اسلامیہ کالجیٹ سکول کے پرنسپل شبیر احمد، سنئیر وارڈن شیر افسر اور وارڈن افتحار احمد خلیل، ذوالفقار علی ، عبید الرحمن اور دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مولا نا آدم خان نے شہید ہونے والے بچوں کی قربانیوں کو سراہا اور اجتماعی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے طلباء اور اساتذہ کے درجات کو بلند فرمائے اور اللہ تعالیٰ ان کے پسماندہ گان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔

متعلقہ عنوان :